ڈانڈیلی:16/مارچ (ایس او نیوز) ریاستی ودھان سبھا میں پیش کئے گئے بجٹ میں وزیر اعلیٰ نے ڈانڈیلی کو بطور تعلقہ اعلان کئے جانے سے شہر کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی اعلان سنتے ہی عوام بلاتفریق پارٹی پٹاخے پھوڑتے ، رنگ لگاتے ، مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے جشن منایا۔ جبکہ شام کو تعلقہ تشکیل کمیٹی کی قیادت میں وجئے اتسوا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ دھرنے کے مقام سے ہزاروں عوام پر مشتمل ریلی شہر کے اہم راستوں سے گزری ۔ریلی کے دوران وزیر اعلیٰ سدرامیا، ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے ، کمیٹی کے صدر اجیت نایک، ڈانڈیلی بلاک کانگریس صدر سید تنگل کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ ریلی لوٹ کر دھرنے کے مقام پر پہنچ کر عوامی جلسہ میں منتقل ہوگئی ۔ کمیٹی کے صدر اجیت نایک نے خطاب کرتے ہوئے ڈانڈیلی کو تعلقہ کا درجہ دینے پر وزیر اعلیٰ سدرامیا، نگراں کاروزیر دیش پانڈے ، ودھان پریشد رکن گھوٹنیکرکا شکریہ اداکیا اور گذشتہ 30سالوں سے تعلقہ تشکیل دینے کے لئے جن لوگوں نے جدوجہد کی ہے، اُن تمام کا اور گذشتہ 57دنوں سے دھرنا دے رہے کمیٹی کے عہدیداران اور ممبران کا شکریہ اداکیا۔ تعلقہ تشکیل کمیٹی کے سکریٹریز اکرم خان، روشن نیتراولی ، بلاک کانگریس صدر سید تنگل ، بلدیہ صدر ناگیش سالونکے، بی جے پی کے بسوراج کلشٹی، ٹی ایس نایک، وشنو کامت ، فیروز پیرزادے ، رمیش نائک وغیرہ موجود تھے۔